04:25 , 21 اپریل 2026
Watch Live

اداکارہ میرا کا انکشاف: فلم “سائیکو” کے کردار نے ڈپریشن میں مبتلا کر دیا

اداکارہ میرا

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ فلم “سائیکو” کی شوٹنگ کے دوران وہ شدید ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کا شکار ہو گئی تھیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے ان سے ان کی فلمی اور ذاتی زندگی کے بارے میں سوالات کیے۔ اس دوران ایک سوال ان افواہوں سے متعلق تھا کہ انہیں امریکا کے کسی ادارے میں داخل کروایا گیا تھا۔

اس پر اداکارہ میرا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات درست نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فلم “سائیکو” میں ان کا کردار انتہائی پیچیدہ اور شدید نوعیت کا تھا، جس کے باعث شوٹنگ کے دوران ان کی ذہنی حالت متاثر ہوئی۔

میرا کے مطابق فلم کے ابتدائی مرحلے کی شوٹنگ کے دوران انہیں ڈپریشن کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد وہ علاج کے لیے نیویارک گئیں جہاں انہوں نے ایک ماہر نفسیات سے مشاورت حاصل کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اداکارہ نے کہا کہ اس کردار سے نکلنا ان کے لیے آسان نہیں تھا اور اس کے لیے انہیں کافی محنت کرنا پڑی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پہلی بار احساس ہوا کہ ایک کردار کو حقیقت میں کیسے جینا پڑتا ہے۔

انہوں نے ہدایت کار شان شاہد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین ڈائریکٹر ہیں جنہوں نے انہیں کردار کی گہرائی سمجھنے میں مدد دی۔

واضح رہے کہ فلم “سائیکو” اس سال عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی، جس میں شان شاہد، جاوید شیخ، سونیا حسین، نیئر اعجاز اور شبیر جان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION